جسٹس عمر عطا بندیال سپریم کورٹ آف پاکستان کے 28 ویں چیف جسٹس بن گئے

جسٹس عمر عطا بندیال نے پاکستان کے 28ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف ا ٹھا لیا۔صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کی موجودگی میں جسٹس بندیال سے حلف لیا۔تقریب میں اعلیٰ فوجی حکام، ججز، وکلا اور وفاقی وزراء نے بھی شرکت کی۔

اس سے قبل جسٹس بندیال نے فل کورٹ سے اپنے خطاب میں کہا کہ ججز اپنی غلطیوں کو خود درست کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ جسٹس فائز عیسیٰ کے کیس میں اقلیت اکثریت میں بدل گئی۔فاضل جج نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ججز کے خلاف ذاتی حملے کیے جا رہے ہیں، بار سے اپیل ہے کہ سپریم کورٹ نوٹس لینے سے پہلے تنقید کے خلاف اپنا کردار ادا کرے۔

جسٹس بندیال نے جسٹس گلزار احمد کی ریٹئرمنٹ کے بعد یہ عہدہ سنبھالا ، جو دسمبر 2019 سے یکم فروری 2022 تک پاکستان کے اعلیٰ ترین جج رہے یں۔تبدیلی سنیارٹی کے اصول پر ہوئی ہے جس میں جج چیف جسٹس بنتا ہے۔

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم