جسٹس شہزاد احمد ملک کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بنانے کی بھی منظوری دیدی گئی وہ جسٹس امیر بھٹی کی جگہ اس عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ججز تقرری کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں جسٹس شہزاد احمد ملک کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بنانے کا فیصلہ ہوا۔جوڈیشل کمیشن نے تعیناتی کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا ہے۔
اس کے علاوہ سپریم کورٹ میں بھی 3 خالی آسامیوں پر تعیناتی کا عمل شروع ہوگیا ہے اور آج چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اختر افغان کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ججز تقرری کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اختر افغان کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔جوڈیشل کمیشن کی جانب سے جسٹس نعیم اختر افغان کے نام کی منظوری دے دی گئی۔
جسٹس شہزاد احمد کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور نعیم اختر سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ
19
previous post