جرمن وزیرخارجہ نے طالبان کے طرز حکومت کو ناپسندیدہ قراردے دیا

اس وقت جرمنی کی وزیرخارجہ اینالینا پاکستان کے 2 روزہ دورے پر ہیں -انھوں نے افغانستان کی حکومت کے حوالے سے ایک بڑا بیان دے دیا ان کا کہنا تھا جب ہم سرحد پار دیکھتے ہیں تو طالبان ملک کو زوال کی طرف لے جا رہے ہیں یہ بات جرمن وزیرخارجہ نےپاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہی۔

پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کے بعد کسی مغربی ملک کے وزیر خارجہ کا یہ پہلا دورہ ہے۔جرمن وزیر خارجہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے باضابطہ بات چیت کی جس میں دو طرفہ تعلقات، افغانستان، روس یوکرین تنازعہ اور دیگر امور کا احاطہ کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں والدین اپنے بچوں کو کھانا کھلانے کی سکت نہیں رکھتے ۔ لڑکیاں اپنی تعلیم سے محروم ہیں۔ خواتین کو عوامی زندگی میں شرکت سے تقریباً خارج کر دیا گیا ہے۔ اختلافی آوازوں کو بے دردی سے دبایا جاتا ہے۔ معیشت رک رہی ہے ۔

Related posts

مسعود پزشکیان ایک کروڑ 70 لاکھ ووٹ حاصل کرکے ایران کے صدر بن گئے

سیاست دانوں کے جھوٹ بولنے پر پابندی ؛ رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ

کنزرویٹیو پارٹی کی سابق وزیراعظم لز ٹرس بھی الیکشن میں ہارگئیں