جرمنی میں ہونے والے سپیشل اولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹس نے 6 گولڈ میڈل جیت لیے

پاکستان کے ہونہار سپیشل افراد جرمنی میں ہونے والے سپیشل اولمپکس مقابلوں میں بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں اور ان معصوم کھلاڑیوں نے سونے کے 6 تمغے اپنے نام کر لیے ہیں – سپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں اسپیشل اولمپکس پاکستان نے 87 کھلاڑیوں کو میدان میں اتارا ہے جن میں 33 خواتین اور 54 مرد شامل ہیں، تمام کھلاڑی 11 کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
پاکستان کے ایتھلیٹ عثمان قمر اور زینب علی رضا نے جرمنی میں جاری سپیشل اولمپکس میں حصہ لیا اور سونے کے تمغے جیت لیے۔ عثمان قمر نے روڈ سائیکلنگ میں بھی ایک گولڈ میڈل جیتا ۔پاکستان کی 2 خواتیننے بھی تمغے اپنے نام کیے –

 

قبل ازیں پاکستان کے سیف اللہ سولنگی نے برلن میں جاری سپیشل اولمپکس ورلڈگیمز میں پاور لفٹنگ کے مقابلوں میں 2 گولڈ، ایک چاندی اور ایک کانسی کا میڈل جیتا۔پاکستان ٹینس، ہاکی، پاور لفٹنگ، بوکس، فٹبال، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، ایتھلیٹکس، سائیکلنگ اور تیراکی کے مقابلوں میں حصہ لے گا۔

Related posts

پنجاب میں 12جون کو قائم ہونے والے تمام الیکشن ٹریبونلزمعطل

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی ایک اور رکاوٹ دور

نو ٹو پلاسٹک ؛ ہمارا مقصد پنجاب کو پلاسٹک فری بنانا ہے؛مریم نواز