مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے امن وامان کی صورتحال اورپولیس کارکردگی پر وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی۔ مریم نواز نے کہا کہ میں 13کروڑ عوام کو جوابدہ ہوں، پولیس جرائم کنٹرول کرے، حقائق سے آنکھیں بند نہیں کی جاسکتیں انھون نے اپنی گفتگو میں تنخواہ لےجانے والے مزدوروں کے ساتھ ڈاکہ زنی اور لاہور میں بکرے چھن جانے والے واقعے کا بھی تزکرہ کیا ان کا کہناتھا کہ ، پنجاب میں کسی جگہ بھی نوگو ایریا برداشت نہیں، صوبے بھرمیں کرائم ریٹ کو ہرصورت نیچے لانا ہوگا۔ ، انھوں نے ایک اہم بات بھی کی، مریم کا کہنا تھا کہ جرائم زیادہ ہوں تو عوام حکومت کی ریفارمز اور ترقی بھول جاتے ہیں۔انکا کہنا تھا پولیس کوپورے وسائل مہیاکر رہے ہیں تاکہ کارکردگی میں کمی نہ آئے، گاڑیاں، آلات، اسلحہ، ٹریننگ، پولیس کی ہر ڈیمانڈ پوری کر رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہاکہ ڈی جی خان میں بجلی چوری پر کارروائی پر دلی اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی خان کے ماڈل پر صوبے بھر میں بجلی چوری کے سدباب کے لئے موثرکارروائی کی جائے، بجلی چوری ختم ہوگی تو لوڈشیڈنگ بھی صفر ہو جائےگی۔
انہوں نے کہا سرگودھا میں 10افراد کو ہجوم سے بچانے، باحفاظت نکالنے پر آئی جی پنجاب، آرپی او سرگودھا اور ڈی پی اوکو سراہتی ہوں، لاہور میں ڈکیتی کے واقعات میں 50 فیصد سے زائد کمی بھی خوش آئند ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ تنخواہ لیکر جانے والے مزدورں کا لٹ جانا افسوسناک ہی نہیں، شرمناک بھی ہے، قربانی کے جانور چھیننے اور چوری ہونے کے واقعات کا سدباب کیا جائے، آر پی او شیخوپورہ کو ڈکیتی کے واقعات پر قابو پانے کےلئے ڈیڈ لائن دے دی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ ڈرگز کے سدباب کے لئے مستقل بنیادوں پر ایکشن جاری رکھا جائے۔
جرائم زیادہ ہوں تو عوام حکومتی ریفارمز اور ترقی بھول جاتے ہیں؛مریم نواز
20