جدہ جانے والی پرواز کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

کراچی: کراچی سے جدہ جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز نے “تکنیکی خرابی” پیدا ہونے کے بعد کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ذرائع کے مطابق، عمرہ زائرین سمیت 200 سے زائد مسافروں کے ساتھ پرواز کراچی سے جدہ جا رہی تھی کہ مسافر طیارے میں فنی خرابی پیدا ہو گئی۔
سی اے اے اہلکار کے مطابق، پرواز کے پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرولر کراچی سے رابطہ کیا اور کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔
ذرائع نے بتایا کہ طیارہ بحفاظت ہوائی اڈے پر اتر گیا اور مسافروں کو ٹرانزٹ لاؤنج میں منتقل کر دیا گیا۔
علاوہ ازیں سی اے اے نے کراچی ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Related posts

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے

آسٹریلیا کی پارلیمنٹ پر مظاہرین نے فلسطین کے بینر لگادیے