جج کی ہدایت پر اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کا تنگ سیل وسیع کر دیا گیا

آج عمران خان کی جیل میں سماعت کے دوران پی ٹی آئی وکلاء نے اعتاض کیا تھا کہ کہ عمران خان کو ایک پنجرے جتنی جگہ دی گئی ہے جس کا احساس کیس کی سماعت کرنے والے جج کو بھی ہوا اور انھوں نے عمران خان کے سیل کو وسیع کرنے کا حکم جاری کردیا -اب میڈیا کے ڈریعے بتایا گا ہے کہ اس پر عمل داڑمد ہوگیا ہے -اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید عمران خان کا تنگ سیل وسیع کر دیا گیا جس کا حکم عدالت نے دیا تھا۔اڈیالہ جیل میں عمران خان کا سیل 35 فٹ پر مشتمل تھا مگر اب اسے بڑھا کر 70 فٹ کر دیا گیا ہے۔ اس بات کا حکم فاضل جج ابوالحسنات نے دیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل کے سپرٹنڈنٹ کو عدالتی احکامات ملے تھے جس پر انہوں نے عمل درآمد کروا دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو ورزش کیلئے مینوئل کے تحت سامان مہیا کرنے کے بھی احکامات دیئے گئے، عمران خان کو ورزش کیلئے سائیکل مہیا کرنے پر بھی عمل درآمد کیا گیا ہے۔وکیل نے اس بات پر بھی اعتراض کیا تھا کہ آج کی سماعت کے دوران بھی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سیل کے اندر ہی رکھا گیا ہے جو کسی بھی وزیراعظم کے عہدے کی توہین ہے اس پر بھی جج ابالحسنات نے وکلاء کو یقین دلایا کہ اگلی سماعت کے لیے کوئی کشادہ جگہ منتخب کی جائے گی –

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم