جب لفٹ میں بند ہوا تو کلمہ پڑھ لیا تھا ؛ ایسا لگا کہ آخری وقت آگیا ؛لطیف کھوسہ

کل جب لطیف کھوسہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے واپس جانے کے لیے اپنے ساتھی وکلاء کے ساتھ لفٹ میں سوار ہوئے تو ان کی لفٹ خراب ہوگئی اور انہیں 40 منٹ کے قریب اس گرمی اور حبس میں لفٹ میں محبوس رہنا پڑا تھا مگر پھر ان کے ساتھی وکلاء نے ہمت کرکے اپنی مدد آپ کے تحت لفٹ کو کھولا اور محبوس وکلاء لفٹ سے باہر ائے مگر اس وقت تک ان سب کی حالت بہت خراب تھی -اب اس حوالے سے لطیف کھونسہ نے لب کشائی کی ہے – چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ جب لفٹ میں بند ہوا تو کلمہ پڑھ لیا تھا۔ لفٹ میں پھنسنے کے دوران ایک لمحہ ایسا بھی آیا جب لگا اللہ تعالیٰ کو پیارا ہونے لگا ہوں۔

 

 

وکلا کے ساتھ جو رویہ رکھا گیا ہے، اس کے خلاف اب تحریک چلے گی۔ وکلا تحریک پشاور سے چلے گی۔ میری پوری فیملی کو ٹارگٹ کیا گیا مگر میں انصاف کی بات کرتا رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ آج پیپلز پارٹی الیکشن کی بات کر رہی ہے، ہمارا بھی تو یہی مطالبہ تھا۔ لطیف کھوسہ نے کل اپنے لفٹ میں پھنس جانے کے حوالے سے تاریخی جملہ بھی بولا جو سوشل میڈیا پر گردش کرتا رہے گا ۔لفٹ سے نکلنے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ لفٹ میں اتنا طویل وقت پھنسنے سے دم گھٹتا محسوس ہوا یہ تو 45 منٹ کی اذیت تھی مگر قوم 14 ماہ سے اسی گھٹن کا شکار ہے -خدارا اس کی گھٹن کو کم کرو -۔ عمران خان کے دوسرے وکیل نعیم پنجوتھا بھی لفٹ میں پھنسنے والوں میں شامل تھے۔

Related posts

پنجاب میں 12جون کو قائم ہونے والے تمام الیکشن ٹریبونلزمعطل

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی ایک اور رکاوٹ دور

نو ٹو پلاسٹک ؛ ہمارا مقصد پنجاب کو پلاسٹک فری بنانا ہے؛مریم نواز