جاپان میں ایک مرتبہ پھر ائیر پورٹ پر ایک اور حادثہ رونما ہوگیا مگراس بار دونوں طیاروں کو اتنا نقصان نہیں پہنچا جتنا گزشتہ حادثے میں ہوا تھا – جاپان میں شدید برفباری کے سبب نیوچٹوز ایئرپورٹ پر دو مسافر طیارے رن وے پر آپس میں ٹکرا گئے۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا ایک طیارہ ہانگ کانگ کی ایئرلائن کیتھے پیسفک اور دوسرا کورین ایئرلائن کا تھا۔
کورین ایئرلائن کا طیارہ رن وے پر کھڑے کیتھے پیسفک طیارے سے آ کر ٹکرایا۔ کیتھے پیسفک میں اس وقت کوئی مسافر سوار نہیں تھا جبکہ کورین ایئرلائن میں 289مسافر سوار تھے۔تاحال حادثے میں کی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔حادثے کے بعد رن وے پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ عالمی میڈیا کے مطابق جاپان میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران دو مسافر طیارے باہم ٹکرانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔قبل ازیں ایک واقعہ ٹوکیو کے ہنیدا ایئرپورٹ پر پیش آیا جس میں جاپان ایئرلائن اور کوسٹ گارڈ طیارے کے تصادم میں 5افراد ہلاک ہو گئے تھے۔نیو چٹوز ایئرپورٹ پر برفباری کی وجہ سے درجنوں پروازیں پہلے ہی منسوخ کی جا چکی ہیں۔ دنیا میں اس وقت موسم کی تبدیلی ،دھند اور برفباری کی وجہ سے بہت زیادہ حادثات رپورٹ ہوئے ہیں –
جاپان میں پھر ایئرپورٹ پر دو مسافر طیارے رن وے پر آپس میں ٹکرا گئے
26
previous post