جاپان میں رن وے پر اترتا طیارہ دوسرے طیارے سے ٹکرا گیا

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے ایئر پورٹ پر اس وقت ایک افسوسناک واقعہ پیش آگیا جب رن وے پر اترتے ہوئے ایک مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران رن پر موجود دوسرے طیارے سے ٹکرا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیو ز اور تصاویر وائرل ہو رہی ہے جس میں مسافر طیارے میں آگ بھڑکی ہوئی ہے ، 379 مسافروں سے لیس مسافر طیارہ ٹوکیو ایئر پورٹ پر لینڈنگ کر رہا تھا کہ اسی دوران رن وے پر ایک اور کوسٹ گارڈ ایئر کرافٹ موجود تھا جس سے طیارے کی شدید نوعیت کی ٹکر ہوئی اور فوری دونوں طیاروں میں آگ بھڑک اٹھی۔

ٹوکیو ایئر پورٹ انتظامیہ کا کہناہے کہ جہاز میں 379 مسافر سوار تھے جنہیں ہنگامی بنیادوں پر بحفاظت نکال لیا گیاہے اور آگ بجھا دی گئی ہے۔ بتایا گیاہے کہ مسافر طیارہ جاپان کے شہر ‘ساپرو ایئر پورٹ ‘ سے آر ہا تھا ۔ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس میں کتنے افراد ہلاک یا زخمی ہوئے –

Related posts

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے

آسٹریلیا کی پارلیمنٹ پر مظاہرین نے فلسطین کے بینر لگادیے