جاپان : مشہور پاکستانی اداکار تنویر جمال کینسر کے باعث انتقال کرگئے

پاکستان کے مشہور و معروف اداکار تنویر جمال جاپان میں انتقال کر گئے،تنویر جمال کیسنر کے مرض میں مبتلا تھے تنویر جمال نے بہت سے پاکستانی ڈراموں میں لاثانی کردار ادا کیے تھے ۔تفصیلات کے مطابق اداکار تنویر جمال گزشتہ ماہ کے آخر میں کینسر کے مرض کی دوبارہ تشخیص کے بعد جاپان متنقل ہو ئے تھے ، تاہم ان کی فیملی ذرائع سے تاحال اس  بات کی  تصدیق نہیں ہوئی۔

اداکار تنویر جمال نے جاپان میں مختلف ڈاکٹرز کو چیک اپ کرایا تاہم ڈاکٹرز نے نامور پاکستانی اداکار کا طبی معائنہ کرنے کے بعد انہیں یہ کہہ کر جواب دے دیا تھا کہ اگر تنویر جمال کا آپریشن کیا گیا تو ان کی صحت کو مزید خطرات لاحق ہو سکتی ہے یا ان کی موت واقع ہوسکتی ہے جس کے بعد ان کا آپریشن ملتوی ہوگیا تھا ۔اداکار تنویر جمال نے لواحقین میں جاپانی اہلیہ اور تین بچے چھوڑے ہیں۔

تنویر جمال گزشتہ 35 برسوں سے اپنی شاندار اداکاری کے ذریعے پاکستان میں اہم مقام رکھتے تھے، اداکار کو ان کی بہترین اداکاری پر پی ٹی وی کی جانب سے بیسٹ ایکٹر ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

Related posts

سلمان خان نےکس اداکارہ کے انکار کے بعد کبھی شادی نہیں کی ؟

عمران خان نے آل پارٹیز کامفرنس میں شرکت کا اشارہ دے دیا

معرف پاکستانی اداکار فواد خان کی 8 سال بعد بالی ووڈ فلم میں واپسی