جاوید ہاشمی نے پھر عمران خان کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا

خود کو باغی کہنے والے جاوید ہاشمی آج کل عمران خان کی سیاست سے بہت خوش نظر آرہے ہیں اور وہ کھل کر اس کا اظہار بھی کررہے ہیں مگر آج انھوں نے عمران خان اور پی ٹی آئی کی جانب پھر سے دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا انھوں نے الیکشن سے دستبردار ہوکر پوری قوت کے ساتھ پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت اور سپورٹ کا اعلان کردیا –
جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات سے بطور امیدوار دستبردار ہونے اور اپنی پوری قوت کے ساتھ پی ٹی آئی کے پلڑے میں جانے کا اعلان کررہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ جو شخص پہلی صف میں کھڑا ہوگا میں اُس کی مکمل سیاسی و اخلاقی حمایت کروں گا۔ جاوید ہاشمی نے اعلان کیا کہ میں الیکشنز کا بائیکاٹ نہیں کررہا بلکہ اب اپنے لیے نہیں بلکہ پی ٹی آئی کے امیدوار کے لیے ووٹ مانگوں گا۔

جاوید ہاشمی نے یہ بھی کہا کہ اب میں ووٹ مانگنے کی بجائے میں آواز بلند کروں گا۔واضح رہے کہ مخدوم جاوید ہاشمی نے ملتان کے حلقہ این اے 149 سے بطور آزاد امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ وہ مسلم لیگ کی جانب سے شیر کا ٹکٹ نہ ملنے پر بھی ناراض اور مایوس تھے-��

Related posts

بھارتی انتخابات میں کتنےمسلمان امیدوار وں نے الیکشن لڑا ، کتنے کامیاب ہوئے؟

بھارت کے 4 کم عمر نوجوان الیکشن جیت کر پارلیمنٹ پہنچ گئے

ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت کا کلین سویپ ؟

1 comment

activgenix January 23, 2024 - 8:49 am
My brother was absolutely right when he suggested that I would like this website. You have no idea how much time I spent looking for this information, but this post made my day.
Add Comment