جاوید شیخ کو کس اداکارہ سے شادی نہ کرنے کا اب تک افسوس ہے ؟

پاکستانی فلم انڈسٹری کے مقبول و مایاناز اداکار جاوید شیخ جنھوں نے بھارتی اداکارہ سلمیٰ آغا سے شادی کرکے برصغیر میں اپنا نام بنایا تھا ، اعتراف کیا ہے کہ ساتھی اداکارہ نیلی سے تیسری شادی کا ارادہ تھا لیکن قسمت کو کچھ اور منظور تھا۔ حال ہی میں جاوید شیخ نے یوٹیوب کے چینل کے لیے انٹرویو دیا، جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر کے مختلف معاملات کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔دوران پروگرام میزبان نے سوال کیا کہ ماضی میں کہا جاتا تھا کہ آپ یا نیلی فلم سازوں پر دباؤ ڈالتے تھے کہ آپ دونوں کو ایک ساتھ، ایک دوسرے کے مدمقابل کاسٹ کیا جائے، اس میں کتنی صداقت ہے؟

میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے سینیئر اداکار نے کہا کہ ایسا کبھی نہیں ہوا اور ایسا کرنے کی انہیں یا نیلی کو ضرورت ہی نہیں تھی کیونکہ اس وقت دونوں ہی شہرت کی بلندیوں پر تھے بلکہ یہ فلم سازوں اور پروڈیوسرز کی خواہش ہوتی تھی کہ ہم دونوں کو ایک ساتھ کاسٹ کیا جائے۔ میزبان نے پھر سوال کیا کہ مداحوں کو آپ کی اور نیلی کی جوڑی بہت پسند تھی، آپ دونوں نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام بھی کیا تو کیا کبھی ایک دوسرے سے شادی کی خواہش ہوئی یا پیشکش کی؟

جاوید شیخ نے اعتراف کیا کہ میں اور نیلی شادی کے خواہشمند تھے ہمارا ارادہ بالکل تھا لیکن قسمت نے ساتھ نہیں دیا، ہمارے درمیان بہت اچھی ہم آہنگی تھی انہوں نے دوسری طلاق کے بعد مشکل وقت سے نکلنے میں بہت مدد کی۔ انہوں نے تیسری شادی نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ 2 شادیاں ناکام ہونے کہ بعد تیسری شادی نہیں کرسکے کیونکہ وہ ایک ایسے شخص کے طور پر مشہور نہیں ہونا چاہتے جو بار بار شادیاں کرتا رہتا ہو۔

Related posts

سلمان خان نےکس اداکارہ کے انکار کے بعد کبھی شادی نہیں کی ؟

معرف پاکستانی اداکار فواد خان کی 8 سال بعد بالی ووڈ فلم میں واپسی

اداکارہ سنگیتا کو بھی 60 ہزارر وپے کا بل آ گیا ؛20 ہزار بل ؛40 ہزار ٹیکس