جامشورو : ٹرک اور ویگن میں خوفناک حادثہ 15 افراد ہلاک ؛ 10 شدید زخمی

سندھ کے شہر جامشورو ضلع میں انڈس ہائی وے پر ٹرک اور وین کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ ان میں 13 افراد نے جائے حادثہ پر ہی دم توڑ دیا ، لیکن بعد میں، دو زخمی افراد جنہیں دیگر متاثرین کے ساتھ قریبی اسپتال منتقل کیا گیا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، ایس ایس پی نے بتایا کہ تمام افراد تعلق کنڈیارو سے تھا۔

ایس ایس پی نے مزید کہا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جامشورو کے علاقے مانجھند کے قریب ایک تیز رفتار ٹرک نے ایک وین کو ٹکر مار دی۔

اس کے جواب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی حیدرآباد کو متاثرین کے ساتھ تعاون کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ جاں بحق افراد کی میتیں ان کے متعلقہ علاقوں میں بھیجنے کے انتظامات کئے جائیں۔ انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ مجھے اس سلسلے میں امدادی کاموں کے بارے میں اپ ڈیٹ رکھا جانا چاہئے۔

Related posts

باراتیوں کی کار نہر میں جاگری : 3 افراد جاں بحق

کراچی میں 5روز میں گرمی سے 427 افراد جاں بحق ہوئے ؛فیصل ایدھی

کراچی میں پلاٹ کی کھدائی کے سبب ساتھ بنی عمارت گرگئی