جامشورومیں شدید گرمی کے سبب 2 کمسن سگےبھائی انتقال کر گئے

سندھ کے بعض علاقوں میں آج پارہ 50 ڈگری سے بھی تجاوز کرگیا ،مگر اس گرمی سے اب وہاں کے مکین لو لگنے سے ہسپتال جانے لگے ہیں ، جامشورومیں شدید گرمی کی لہر کے باعث 2 کم عمر بھائی انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق نواحی علاقے میں شدید گرمی کے باعث انتقال کرنیوالے بچوں کی عمر10 سے 12 سال کے درمیان تھیں،والد کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بچے گھر کے باہر کھیل رہے تھے کہ دونوں اچانک بے ہوش ہوگئے تھے، بچوں کو ہسپتال لے جایا گیا لیکن پہنچنے سے پہلے ہی ان کی جان نکل گئی ۔دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شدید گرم ہوا لگنے سے بچوں کی طبیعت خراب ہوئی جبکہ پانی کی کمی سے بھی موت ہوسکتی ہے تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد پتہ چلے گا کہ ان کی موت گرمی کے سبب ہوئی یا اس کے پیچھے کسی اور کا ہاتھ تھا ۔والدین سے التماس ہے کہ اس گرمی میں بچوں کو دھوپ میں بالکل نہ نکلنے دیں پانی اور ٹھںڈے مشروبات کا کثرت سے استعمال کریں –

Related posts

گیارہ معصوم بچوں کی ہلاکت پر ایم ایس سمیت 4 ڈاکٹر برطرف؛گرفتار

چترال کے کم سن ولاگر ز شیراز اور مسکان نے کار خرید لی

خان کا جیل سے بیٹوں کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ؛پریشان بچوں کو تسلی دی