جاز نیٹ ورک کی لوٹ مار اور سروس کی سست فراہمی پر ساڑھے چودہ ہزار ٹویٹس

ملک بھر میں بہت سی موبائل کمپنیز اپنا کاروبار کرتی ہیں جن میں سے جاز بھی سرِ فہرست ہے۔ لیکن پچھلے کچھ عرصے سے جاز نیٹ ورک انتہائی سست کام کر رہا ہے۔

جاز کی خرابی کا مداوا تو جانے کیسے ہو گا لیکن اب صارفین تنگ آ چکے ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے ٹویٹر پر تہلکا مچا دیا۔

جاز نیٹ ورک ایک نوحہ بن کر رہ گیا۔

لوگوں نے جاز نیٹ ورک کی سست فراہمی پر چودہ ہزار ٹویٹس کر دی۔

جبکہ کچھ لوگوں نے یہ بھی ٹویٹ کیا ہے کہ جاز نیٹ ورک کو کروڑوں روپے کا جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔

یہ روش تب بنی جب پہلے پہل نیٹ ورک سست ہوا تو لوگوں نے سمجھا کہ شاید انکے موبائل کی خرابی نہ ہو یا معمولی مسئلہ نہ ہو لیکن آہستہ آہستہ بڑھتے بڑھتے یہ اس حد تک پہپنچ گیا کہ اب لوگوں نے مجموعی طور پر اس بات کا اندازہ لگایا کہ اصل میں جاز نیٹ ورک پاکستان میں سرے سے کام ہی نہیں کر رہا۔

اسی صورتِ حال کا نوحہ پرھتے ہوئے عوام نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔

Related posts

پنجاب حکومت کا 10 جولائی سے الیکٹرک بائیکس کی تقسیم کا اعلان

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 419 میگاواٹ تک پہنچ گیا

چاند اور موم بتی کی روشنی سے چلنے والی ‘ان ڈورسولر شیٹ “ایجاد