جائیداد رشتوں پربھاری پڑگئ: خاتون جاں بحق

پاکستان میں آجکل جرائیم کی شرح میں خوفناک اضافہ ہوگیا ہے یہاں تک کہ گھر میں رہنے والے رشتہ دار بھی ایک دوسرے کی جان کے دشمن بنتے جا رہے ہیں روز خبر سننے کو ملتی ہے کہ بھائی نے بہن ی کو مار دیا بیٹے نے ماں یا باپ کی جان لے لی کچھ ایسی ہی خبر آج فیصل آباد کے گاؤں ٹھٹھہ سجاول سے سننے کو ملی جہاں بھائی نے بہن کے خون سے ہاتھ رنگ لیے

IMAGE SOURCE: Dawn

فیصل آباد میں زمین کی تقسیم کے تنازع پر ایک شخص نے مبینہ طور پر بہن کو قتل کردیا۔ذرائع کے مطابق ٹھٹھہ سجاول کے رہائشی ا مداد علی نے اپنی بہن کوثر بی بی سے 2 ایکڑ زمین پر جھگڑا کیا۔دن کو ، بی بی کھیتوں میں گئی جہاں مشتبہ قاتل علی پہلے سے موجود تھا۔ مجرم نے اپنی بہن کو دھمکانے کی کوشش کی کہ وہ جائیداد میں حصہ لینے سے باز رہے مگر بہن نے اس بات سے انکار کیا – اس شخص نے مبینہ طور پر فائرنگ کی اوراپنی بہن کو موقع پر ہی قتل کر دیا۔

IMAGE SOURCE : The Nation

مقامی پولیس نے علی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ تاہم ، مبینہ قاتل جرم کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس ملزم کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے پولس کا کہنا ہے کہ ملزم کی کیونکہ شناخت ہوگئی ہے اس لیے اسے جلد گرفتار کرلیا جا ئیگا

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی