ثُریا بی بی نے چترال سے ایم پی اے منتخب ہوکر تاریخ رقم کردی

پاکستان میں تحریک انصاف نے سیاست میں قدم رکھ کے سیاست کا رنگ ڈھنگ ہی بدل کر رکھ دیا -وہ کے پی کے جہاں 2013 تک خواتین کو ووٹنگ کے لیے گھر سے باہر نکلنے نہیں دیا جاتا تھا اب ان علاقوں میں خواتین الیکشن لڑ رہی ہیں -الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے اپر چترال سے صوبائی اسمبلی کی جنرل نشست پی کے 1 سے ثریا بی بی کامیاب ہوگئی ہیں۔یہ نشست جیت کر ثُریا بی بی نے پہلی بار جنرل نشست پر خاتون رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوکر تاریخ رقم کردی ہے۔

چترال سے منتخب ہونے والی پہلی خاتون رکن صوبائی اسمبلی ثریا بی بی نے آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیا تھا اور 18 ہزار 914 ووٹ حاصل کرکے جمعیت علما اسلام کے امیدوار شکیل احمد کو شکست دی۔

Related posts

عطا تارڑ اور الیکشن کمیشن کو 22 جولائی تک اوریجنل فارم جمع کروانے کا حکم

ضمنی الیکشن میں جے یو آئی تحریک انصاف کو سپورٹ کرے گی؛فواد چوہدری

الیکشن کمیشن سے بھی مخصوص نشستیں معطل کر نے کا نوٹیفکیشن جاری