ثانیہ مرزا 20 اگست کو محمد شامی کی دلہن بن جائیں گی ؛بھارتی میڈیا کا دعویٰ

مقبول بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا جن کے پاکستانی شوہر شعیب ملک نے اچانک ایک پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کرلی تھی آج کل اپنی شادی کی خبروں کے حوالے سے بہت اہمیت حاصل کررہی ہیں ۔ ثانیہ اور شعیب کی طلاق کی تصدیق ٹینس سٹار کے والد نے سوشل میڈیا پر کی تھی۔مگر اس بار وہ ثانیہ کی کرکٹر محمد شامی سے شادی کی خبروں کی تردید کررہے ہیں –
دوسری جانب بھارتی فاسٹ بالر محمد شامی جو اپنی ایڑی کی انجری کے باعث انڈین کرکٹ ٹیم کا حصہ نہیں، ان کی سابقہ اہلیہ کے الزامات کے بعد انہوں نے اپنی اہلیہ کو طلاق دے دی تھی۔ بھارتی میڈیا نے اب نیا دعویٰ کردیا ہے کہ معروف ٹینس سٹار ثانیہ مرزا بہت جلد ٹیسٹ کرکٹر محمد شامی سے شادی کرنے والی ہیں۔بھارتی ویب سائٹ ٹائمز ناواور زوم کے مطابق ثانیہ مرزا اور محمد شامی 20 اگست کو شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔شادی کی اِن خبروں پر ثانیہ مرزا اور محمد شامی طرف سے تاحال کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ۔ثانیہ مرزا اور محمد شامی کی شادی کی تاریخ کا انکشاف کرنے والے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس خبر کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ ثانیہ اور محمد شامی کی شادی کی افواہیں دو دن سے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔واضح رہے کہ شعیب ملک اور ان کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا کا ایک بیٹا ازہان مرزا ہے جو اپنی ماں کے ساتھ ہی رہتا ہے۔لیکن جب میڈیا تاریخ کے ساتھ کوئی خبر دے دے تو پھر اس کا مقصد یہی ہوتا ہے کہ انھوں نے 99 فیصد اس بات کی تحقیق کرلی ہے کہ ان دونوں نے شادی کا فیصلہ کرلیا ہے –

Related posts

پنجاب میں سوا کروڑ بچیاں جہیز نہ ہونے کے سبب شادی سے محروم

لاڑکانہ کے سلمان کی محبت میں فلپائنی ” چیری” پاکستان پہنچ گئی