ثانیہ مرزا نے دلی سکون کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لے لیا

بھارت کی معروف ٹینس سٹار ثانیہ مرزا شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد بہت اداس اور دکھی ہیں کیونکہ وہ کسی طور اپنے بیٹے کی وجہ سے اس رشتے کو توڑنا نہیں چاہتی تھیں مگر ان کا گھر ٹوٹ گیا اور شعیب ملک نے ثنا جاوید کو اپنی شریک حیات بنالیا -کیونکہ ثانیہ سوشل میڈیا پر بہت ایکٹیو رہتی تھیں اس لیے لوگ ان کے ٹویٹس سے اندازہ لگالیتے تھے کہ ان کے گھریلو حالات کیا بتارہے ہی -آج جب انھوں نے ایک ٹویٹ کیا تو ان کی نئی انسٹاگرام پوسٹ نے اُن کے دل کا احوال سنا دیا ہے۔

ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا، پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے خلع لینے کے بعد سے سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آ رہی ہیں مگر اُن کی ہر آنے والی پوسٹ میں دکھ، درد اور تکلیف کو محسوس کیا جا سکتا ہے۔گزشتہ ماہ کے آخر میں ثانیہ مرزا کے والد نے اُن کی شعیب ملک سے خلع کی تصدیق کی تھی مگر تاحال ثانیہ نے شعیب ملک سے اپنی علیحدگی پر کوئی باضابطہ طور پر بیان یا ردِ عمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔

دوسری جانب ثانیہ مرزا کو آج کل سوشل میڈیا پر اپنے دن رات کی مصروفیات کو شیئر کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔انہوں نے اپنی ایک انسٹاگرام سٹوری سخت ورزش کرتے ہوئے شیئر کی ہے تو دوسری میں اُنہوں نے اپنے موجودہ حالات بیان کرنے کی کوشش کی ہے۔مگر کہتے ہیں وقت سب سے بڑا مرہم ہے امید ہے کہ وہ جلد اس کربناک صورتحال سے عنقریب باہر نکل آئیں گی –

Related posts

خوبرو نوجوان کشمیری رہنما برہان وانی شہید کی 8 ویں برسی

نئی دہلی میں شدید بارشوں کے بعد اورنج الرٹ جاری

بھارت کا لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی کو آرمی چیف بنانے کا فیصلہ