تین بار ورلڈ چیمپین شپ جیتنے والے ریسلرز برے وائیٹ ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گئے

ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ریسلرز برے وائیٹ 36 سال کی عمر میں ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گئے۔3 بار ڈبلیو ڈبلیو ای ورلڈ چیمپئن رہنے والے ریسلر فروری 2023 سے کسی نامعلوم طبی مسئلے کے باعث ریسلنگ کی دنیا سے دور تھے۔وہ ایک سفید رنگ کی لالٹین پکڑ کر رنگ میں داخل ہوتے اور رنگ پر الٹے لیٹ جاتے تھے ان کا یہ منفرد سٹائل دنیا بھر میں بہت مقبول اور ان کی پہچان بن گیا تھا –

 

 

مگر ان کے خاندان نے ہارٹ اٹیک سے ریسلر کی موت کو غیر متوقع قرار دیا ہے۔ڈبلیو ڈبلیو ای کونٹینٹ آفیسر اور سابق ریسلر ٹرپل ایچ نے برے وائیٹ کی موت کے بارے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) میں بتایا۔انہوں نے بتایا کہ برے وائیٹ کے والد نے انہیں ریسلر کی المناک اور اچانک موت کے بارے میں اطلاع دی تھی۔ان کی موت کی خبر سن کر سارے ریسلرز اس وقت غم سے نڈھال ہیں اور اس وقت ریسلنگ رنگ میں سوگ کا سماں ہے –

Related posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

شاہد آفریدی نے بھی بابر اعظم سے بڑا شکوہ کردیا

انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت اور افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گئے