پاکستان ویمن ٹیم نیوزی لینڈ کو ٹی ٹونٹی میں شکست دینے والی پہلی ٹیم بن گئی تھی مگر ون ڈے مین وہ سیریز نہ جیت سکی – پہلے میچ میں پاکستانی تیم باآسانی 131 رنز سے میچ ہار گئی پھر دوسرے میچ میں پاکستان ٹیم نے بھر پور مقابلہ کیا مگر ایک وکٹ سے ٹیم یہ میچ ہارگئی -البتہ تیسرا میچ سپر اوور تک چلا گیا جس میں پاکستان نے بازی مار لی – ۔
کرائسٹ چرچ میں کھیلا گیا میچ ٹائی ہو گیا تھا جس کے بعد سپر اوور میں پاکستان نے 3 رنز سے کامیابی حاصل کی۔سپر اوور میں پاکستان ویمن نے بغیر کسی نقصان کے 11 رنز سکور کیے جبکہ نیوزی لینڈ ویمن ٹیم سعدیہ اقبال کے اوور میں 8 رنز بنا سکی۔یہ دوسرا موقع ہے کہ پاکستان ویمن نے نیوزی لینڈ ویمن کو ون ڈے انٹرنیشنل میں شکست دی ۔اس سے قبل نومبر 2017 میں شارجہ میں ثناء میر کی باؤلنگ اور بسمہ معروف کی بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے پہلی بار نیوزی لینڈ کو ہرایا تھا ۔آج کے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان ویمن ٹیم کو جیت کے لیے 252 رنز کا ہدف دیا تھا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے میڈی گرین نے 65 ر امیلیا کیر نے 77 اور سوفی ڈیوائن نے 29 رنز کی اننگ کھیلی ، پاکستان کی طرف سے نشرح سندھو اور غلام فاطمہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمن کی جانب سے بسمہ معروف نے 68، عالیہ ریاض نے 44 اور فاطمہ ثناء نے 36 رنز سکور کیے جبکہ نجیہہ علوی 23 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہیں۔ تاہم پاکستانی ویمن ٹیم بھی 251 رنز ہی بنا پائی جس پر میچ ٹائی ہوگیا تھا –