تیر ہوجائیں ؛15 دسمبر سے سردی آپ کا خون جمانے آرہی ہے

دسمبر آتے ہی پاکستان می سردی اپنا زور اور اثر دکھانے لگتی ہے -اگرچہ اس سال ابھی تک باشیں نہ ہونے کی وجہ سے سردی گزشتہ سالوں کی نسبت کم ہے مگر اب آئندہ چند روز میں اس مین شدت انے کا امکان پیدا ہوگیا ہے -اسی لیے محکمہ موسمیات نے ملک میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کردیا ہے۔موسمیاتی ماہرین کے مطابق 15 دسمبر سے سرد ہوائیں پاکستان کا رخ کریں گی جس کے باعث کراچی سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ اور درجہ حرارت گرنے کا امکان ہے۔

پاکستان کے ایک معروف اخبار کی خبر کے مطابق 15 دسمبر جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ سردی کی شدت میں اضافہ ہو گا۔جبکہ شمالی مغربی بلوچستان کے چند اضلاع میں موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔اس کے علاوہ پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ اور دھند چھائے رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے مگر یہ ضرور بتادیا گیا ہے کہ اس سال دسمبر میں بارشیں معمول سے کافی کم ہوں گی ۔ رپورٹ کے مطابق آئندہ ہفتے کے روز بھی بالائی خیبرپختونحوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش کاامکان کیساتھ سردی کی شدت میں اضافہ ہو گا۔جبکہ پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ اور دھند اپنا زور بنائے رکھیں گی تاہم جنوری میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے –

Related posts

پنجاب میں 10 سے 15 جولائی تک شدیدمون سون بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے جولائی میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی کردی

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اوربارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا