تیار ہوجائیں ؛ بارشوں کا تیسرا سپیل ایک بار پھر شدت کے ساتھ برسنے کو پاکستان میں داخل ہورہا ہے

پنجاب کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر طوفانی بارشوں کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا۔شدید بارشوں کے بعد دریاؤں میں ایک بار پھر سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے -اس وقت نارووال ،چشتیاں اور بہاولنگر سیلاب کی لپیٹ میں ہیں –

 

 

پی ڈی ایم اے نے ایک بار پھر ملک کے بیشتر حصوں میں بارشوں کی خبر کے ساتھ خطرے کی گھنٹی بجادی کیونکہ اس وقت ڈیموں میں پانی کی سطح پہلے ہی بلند ہے – منگلا ڈیم 86 فیصد، تربیلا 88 فیصد پانی سے بھر چکا ہے – ، پنجاب کے مختلف اضلاع میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔ نارووال کے ندی نالوں میں اگلے 24 گھنٹے میں طغیانی کا امکان ہے۔جبکہ راولپنڈی کے مشہور نالہ لئی میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران طغیانی آ سکتی ہے۔ ندی نالوں کی صورت حال دیکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ترجمان پی ڈی ایم اے کا مزید کہنا تھا کہ دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، دریائے راوی میں سدھنائی کے مقام پر اور دریائے ستلج میں سلیمانکی، اسلام ہیڈ میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

Related posts

دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ

نئی دہلی میں جون میں شدید ترین بارش کا 88 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

پاکستان نے یو اے ای میں طوفانی بارشوں کے باعث فضائی آپریشن معطل کر دیا