تحریک انصاف کا چیف جسٹس اسلام آباد کے خلاف جوڈیشل کونسل ریفرنس لانے کا امکان

اسلام آباد کے چیف جسٹس عامر فاروق کے رویے اور فیصلوں سے تحریک انصاف بہت مایوس نظر آتی ہے ان کو اعتراض ہے کہ ان کے ساتھ انصاف نہیں کیا جارہا اسی لیے اب پی ٹی آئی نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کے خلاف جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کافیصلہ کرلیا ہے۔ پی ٹی آئی کو یقینن تھا کہ آج انہیں اسلام آباد ہائی کورٹ سے ایلیف ملے گا مگر ان کے وکلاء کو 2 گھنٹے انتظار کروایا گیا جس کا عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ نے برملا اظہار بھی کیا –

 

تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کئے جانے کی شدید مذمت کی ہے، مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق پی ٹی آئی کور کمیٹی نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے خود کو مقدمے کی سماعت سے فوری علیٰحدگی اور معاملہ کسی دوسرے بنچ کے حوالے کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے قانون و انصاف کو محض ایک مذاق اور عدالت کو تماشہ بنا دیا، انھوں نے جو جانداری اور تعصب کا انداز اپنا رکھا ہے وہ چیف جسٹس کے منصب پر بیٹھنے کے اہل نہیں۔ کور کمیٹی تحریک انصاف نے کہا کہ معاملے کو التواء میں ڈالنے کا واحد مقصد چیئرمین عمران خان سے روا رکھے جانے والے انتقام و تشدد کے سلسلے کا دوام ہے، چیف جسٹس آف پاکستان اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے اندازِ فیصلہ سازی کا نوٹس لیں۔عمران خان پہلے بھی عامر فاروق سے اپنا کیس نہ سننے کی کئی بار استدعا کرچکے ہیں مگر ان کی بات نہیں سنی گئی اسی لیے اب پی ٹی آئی نے یہ انتہائی قدم اٹھانے کا فیصلہ تو کیا ہے مگر ان کی یہ بات سپریم کورٹ کبھی نہیں مانے گی –

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی