27
پاکستان میں چور اور ڈاکو وں کا حوصلہ کتنا بڑھ گیا ہے اس کا اندازہ اس خبر سے لگایا جاسکتا ہے کہ آج اسلام آباد کے ایک تھانے کے سامنے سے تھانیدار کی گاڑی چور چرا کر لے گئے – نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں چوری چکاری کی وارداتیں اس قدرعام ہو گئی ہیں کہ چور پولیس افسر کی کار تھانے کے باہر سے اڑا لے گئے۔نجی ٹی وی نے خبر بریک کی کہ اسلام آباد کے کورال تھانہ کے باہر پولیس افسر محمد نعیم نے کار کھڑی کی اور کسی کام سے چلا گیا کہ گیٹ پر گارڈ کی موجودگی کے باوجود چور آئے اور کار چرا کر لے گئے۔
https://twitter.com/RAZZAQ177/status/1622565482724315136
تھانہ کورال میں کار چوری کی رپورٹ تو درج کر لی گئی مگر سوال یہ ہے کہ اگر تھانوں کے باہر سکیورٹی کا یہ حال ہے تو شہر کے دیگر علاقوں کا کیا حال ہو گا؟