تھانے میں چوری کا ڈراپ سین : سی سی ٹی وی کیمرے نے بھانڈا پھوڑ دیا

دو فروری کو داؤد پوتہ روڈ پر سنار سے ڈکیتی میں ساڑھے تین کروڑ لوٹے گئے تھے، پولیس کمال فرض شناسی کا مظاہرہ کرکے 2 کروڑ 7 لاکھ 70 ہزار روپے ریکور کرلیے تھے اور اس ڈکیتی میں شامل 6 ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا تھا اس کے بعد یہ رقم اس وقت سے ابتک یعنی تقریبا چار ماہ سے آرٹلری مید ان تھانے کے مال خانے میں رکھی ہوئی تھی

 

 

مگر دو روز پہلے مال خانے سے رقم غائب ہونے کا انکشاف ہوا ۔ تو پتہ لگا کہ کسی نے یہاں سے یہ رقم غائب کردی ہے –

تھانے کے مال خانے میں رکھی ہوئی تھی

جس پر پولیس پھر ایکشن میں نظر آئی جب سی سی ٹی وی کیمروں کی خدمات لی گئی تو عجیب بات سامنے آئی اور آرٹلری میدان تھانے میں کروڑوں روپے کی چوری کا ڈراپ سین ہوگیا اور عوامی توقعات کے عین مطابق تھانے کا منشی اور اہلکار ہی چوری میں ملوث نکلے۔ اس پر ان پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کے ساتھ ساتھ محکمہ جاتی کارروائی کا بھی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ اس چوری کی واردات میں پولیس کے 2 اہلکار ملوث پائے گے – ان دونوں اہلکاروں نے چوری کی رقم ایک اور شخص کے پاس رکھوائی تھی جس سے رقم برآمد کرلی گئی ہے۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی