تھانے جا کر توڑ پھوڑ اور مار پیٹ کرنے والے خواجہ سر اگرفتار

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر پولیس اہل کاروں اور خواجہ سراؤں کے درمیان مارپیٹ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی -پہلے پولیس اہل کاروں نے خواجہ سراؤں کو مارا پیٹا پھر خواجہ سراؤں نے پولیس سٹیشن جاکر پولیس وا لوں کی ٹھکائی لگائی اب تازہ ترین اطلاعات یہ ہیں کہ گجرات میں پولیس کے مبینہ تشدد پر خواجہ سراؤں کی جانب سے تھانہ کھاریاں میں توڑ پھوڑ کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ واقعے میں ملوث تین خواجہ سرﺅں اور ان کے ایک ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایف آئی آر میں خواجہ سرا بنٹی، ببلی اور حراسجاد، سجاد علی مرکزی ملزمان نامزد ہیں۔خواجہ سراﺅں کے خلاف پولیس ملازمین کو اغوا، تشدد اور توڑ پھوڑ کے الزام کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پولیس کے مبینہ تشدد پر گجرات میں خواجہ سراءآپے سے باہر ہوگئے اور تھانہ کھاریاں پر دھاوا بول دیا، تھانے میں توڑ پھوڑ اور ملازمین کو گریبانوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے جبکہ تھانے کا سامان اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے۔ یہ قصہ اس وقت شروع ہوا جب کھاریاں میں دوران گشت پولیس نے حرا نامی خواجہ سراء اور اس کے ساتھی مرد کو روک کر تلاشی لی جس پر تلخ کلامی ہوئی اور پولیس اہلکار حرا اور اس کے ساتھی کو تھانہ صدر لے گئے جہاں پر خواجہ سراء اور اس کے ساتھی پر تشدد کیا گیا اور پھر چھوڑ دیا گیا۔جس پر پہلے خواجہ سرا نے پولیس اہل کاروں پر جنسی تشدد کا الزام لگایا اور پھر اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسی اہل کار کو تھانے جاکر تشدد کا نشانہ بناڈالا تھا –

Related posts

کچے کا بدنام زمانہ ڈاکو امداد بھیو بھائی نظیر سمیت مارا گیا

احمد فرہاد کی اہلیہ پولیس کی بنائی ایف آئی آر پر دلی رنجیدہ

گنگا رام ہسپتال میں چوری پر پولیس نے عملے کو ہی پکڑلیا