آج پی ٹی آئی کے لیے ایک اور اچھا دن تھا آج ایک اور کیس میں ان کی جماعت کے دیگر 7 لیڈران کو بری کردیا -ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے تھانہ کوہسار میں درج مقدمات میں عمران خان ، شاہ محمود قریشی اور دیگر کو بری کردیا ۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آبادمیں تھانہ کوہسار میں دفعہ 144کی خلاف ورزی، توڑ پھوڑ کے درج مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر کی بریت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،عدالت نے شواہد نہ ملنے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان، شیخ رشید، فیصل جاوید ،علی نواز اعوان، شاہ محمود قریشی، قاسم سوری، راجا خرم نواز کو بری کردیا،جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے درخواست بریت پر فیصلہ سنایا۔