تھانہ آبپارہ مقدمے میں عمران خان سمیت تمام ملزمان بری

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت تمام ملزمان کو بری کر دیا۔ان پر الیکشن کمیشن کے فیصلے پر احتجاج کے باعث مقدمہ درج کیا گیا تھا -جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے اس مقدمے کی سماعت مکمل ہونے کے بعد محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔مقدمے سے بری ہونے والے ملزمان میں بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، شہریار آفریدی، فیصل جاوید، راجہ خرم نواز، علی نواز اعوان، اسد قیصر و دیگر شامل ہیں۔عمران خان، شیخ رشید و دیگر کی جانب سے سردار مصروف ایڈووکیٹ اور انصر کیانی نے دلائل دیے تھے۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید و دیگر کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم