پاکستان میں تو امن وامان کی صورتحال بہت بدتر ہے ہرروز جرم کی دل دہلادینے والی خبریں سننے کو ملتی ہیں مگر تہزیب یافتہ کہلانے والے ممالک کا بھی حال بھی کچھ مختلف نہیں ہے ہر ہفتے دنیا کے مختلف ممالک سے جرائم کی وہ خبریں آتی ہیں کہ ہمارے ملک کے مجرمان کا جرم ان کے سامنے بہت کمتر لگتا ہے ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ تھائی لینڈ میں پیش آیا جہاں تھائی لینڈ کے چائلڈ کیئر سینٹر میں سابق پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کے بچوں سمیت 31 افراد کو ہلاک کر دیا اس جنونی خبطی پاگل پولیس والے نے اپنے گھر والوں کو بھی نہ بخشااور اس کے بعد اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا ۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے زخمی اور میتوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ پولیس واقعے کے محرکات جاننے کیلئے تفتیش کر رہی ہے خیال کیا جارہا ہے کہ پولیس اہل کار اپنے اہل خانہ کے رویے کی وجہ سے بہت پریشان تھا اور اسی لیے آج اس نے یہ انتہائی قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ۔
پولیس حکام نے تصدیق کی کہ فائرنگ کرنے والا شخص سابق پولیس اہلکار تھا جس نے فائرنگ کے بعد اپنے اہلخانہ کو بھی فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور پھر خودکشی کرلیا۔ تھائی لینڈ کے شمال مغربی صوبے میں ایک سابق پولیس اہلکار نے چائلڈ ڈے کیئر سینٹر میں گھس کر فائرنگ کر دی ، فائرنگ کی زد میں آکر 31 افراد ہلاک ہو گئے ۔
پولیس حکام نے تصدیق کی کہ فائرنگ کرنے والا شخص سابق پولیس اہلکار تھا جس نے فائرنگ کے بعد اپنے اہلخانہ کو بھی فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور پھر خودکشی کرلیا۔