تھائی لینڈ : شوہر نے 21 سال مردہ بیوی کے ساتھ گزارنے کے بعد تدفین کردی

شوہر اور بیوی کے رشتے جیسا کوئی دوستانہ رشتہ ہو ہی نہیں سکتا مگر یہ تعلق اور دوستی اس وقت تک ہی چلتی اور قائم رہتی ہے جب تک دونوں کی سانسیں رواں دواں ہوں ان میں سے کسی ایک کی موت کے ساتھ سب کچھ ختم ہوجا تا ہے مگر دنیا میں بعض لوگ ایس کام کرجاتے ہیں کہ دنیا حیران وپریشان ہوجاتی ہے ایساہی کچھ آج کل تھائی لینڈ سے آنے والی حیرت ناک خبر ہے جس نے دنیابھر کے میڈہیا کی توجہ حاصل کرلی ہے

image source : Daily Pakistan

 غیرملکی میڈیا کے مطابق   تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک کے 72 سالہ چارن جان واچکل نے  اپنی مردہ بیوی کی لاش 21 سال تک اپنے کمرے میں تابوت سمیت رکھی۔  رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ کی آرمی میں بحیثیت ڈاکٹر کی خدمات انجام دینے والے  جان واچکل نے بالآخر اب اپنی اہلیہ (جو کہ 2001 میں پیدائشی بیماری کی وجہ سے مر گئی تھیں) کی تدفین کے لیے  بینکاک فاؤنڈیشن سے مدد کی درخواست کی تھی۔اطلاعات کے مطابق 30 اپریل کو جان واچکل کو اپنی اہلیہ کی آخری رسومات ادا کرتے ہوئے ایک ویڈیو میں دیکھا گیا جس میں فاؤنڈیشن کے کارکن  تابوت کو ان کے ایک کمرے سے گاڑی میں ڈال کر  جنگل کی طرف لے کر جارہے تھے۔

ڈیلی میل کے مطابق جان واچکل نے اپنی بیوی کی موت اندراج کرائی تھی اس لیے 21 سال تک اس کی لاش اپنے ساتھ رکھنے پر ان کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی۔اطلاعات کے مطابق یہ جوڑا اپنے 2بیٹوں کے ساتھ رہتا تھا لیکن جب جان واچکل نے بیوی کی موت کے بعد  لاش  اپنے  ساتھ رکھنے کا فیصلہ کیا تو  دونوں بچے انہیں چھوڑ کر چلے گئے۔

Related posts

بیماری کا بہانہ بنا کر چھٹی لینے والی خاتون کی باس سے ہوائی جہاز میں ملاقات

انڈونیشیا میں ایک خاتون کو اژدھا نگل گیا : پتہ کیسے چلا؟

پہلے فٹ بال میچ دیکھیں گے ؛پھر مرحوم کی تدفین ہوگی