توہین مسجد نبوی کیس میں وزیراعظم کی مداخلت پر عدالت برہم

لاہور ہائیکورٹ پنڈی بنچ میں مسجد نبوی کے تقدس کی پامالی کے معاملہ میں شیخ رشید کے خلاف اخراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ہوئی،کیس کی سماعت جسٹس چودھری عبدالعزیز نے کی -وزیراعظم شہباز شریف چند روز قبل سعودی عرب کے دورے پر تھے جہاں سے یہ خبر آئی تھی کہ وزیراعظم نے وہاں کی

 

 

حکومت سے مسجد نبوی واقعے میں گرفتار افراد کی رہائی کی درخواست کی گئی تھی جس پر انہیں رہا کردیا گیا تھا -اس فیصلے کے خلاف پی ٹی نے عدالت سے رجوع کیا تو ہائی کورٹ کے جج نے وزیراعظم کے اس طرز عمل پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ایسا کیسے کرسکتے ہیں ؟ فاضل جج کا کہناتھا کہ وزیراعظم کون ہوتے ہیں جوواقعہ میں ملوث افراد کو رہا کرائیں ،سیاستدانوں کو اپنے رویوں پر غور کرنا چاہئے ،آپ کو 4 دن دیتے ہیں ویڈیوز میں نظرآنے والے ملزمان کو گرفتار کریں ۔اس پر ان کو بتا یا گیا کہ وزیراعظم نے ان افراد کو سعودی عرب جاکر رہا کروادیا ہے
۔

Related posts

حسینی فوج کے سالار حضرت عباسّ کو علمدار کیوں کہا جاتا ہے ؟

محرم میں امن و امان کیلئے خطرہ بننے والے شر پسندافراد کی فہرستیں طلب

حضرت خالد بن ولید نے بسم اللہ پڑھ کر زہر کیوں کھالیا تھا؟ایمان افروز واقعہ