واشنگٹن (انٹرنیوز) امریکی عدالت نے توہین عدالت پر ڈونلڈ ٹرمپ کوجرمانہ عائد کرتے ہوئے اگلی بار کیلئے خبردار کرتے ہوئے جیل بھیجنے کی وارننگ دے دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی عدالت میں سابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کیخلاف توہین عدالت کیس کی کارروائی ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے کہاکہ ٹرمپ نے گواہوں، جیوری اور دیگر معاملوں پر بولنے بارے پابندی کی خلاف ورزی کی جس وجہ سے انہیں 9ہزار ڈالر دینا ہوں گے اور اگر دوبارہ ایسا اقدام کیا تو انہیں جیل بھیج دیا جائیگا۔سماعت کے دوران فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینیئلز کے وکیل کیتھ ڈیوڈسن بھی پیش ہوئے اور عدالت کو یقین دلایا کہ اداکارہ کو رقم کی ادائیگی کے پیچھے ٹرمپ ہی تھے۔وکیل نے کہا کہ الیکشن کے وقت ضروری ہوگیا تھا کہ اسٹارمی ڈینیئلز کامعاملہ دبایا جائے، کیتھ ڈیوڈسن نے بتایا کہ ٹرمپ نے اسٹارمی ڈینیئلز سے مبینہ جنسی تعلقات پر خاموش رہنے کیلئے ایک لاکھ 30ہزار ڈالر کی ڈیل کی تھی۔