توہین عدالت کیس : عمران خان نے جسٹس زیبا کی عدالت جاکر معافی مانگ لی

عمران خان نے آج سے کچھ روز قبل عمران خان نے ایک زیبا نامی خاتون جج کو نام لے کر دھمکی دی تو عدالت میں ان کے خلاف ایک ہنگامہ کھڑا ہوگیا اور یہ بات عدالت تک پھر توہین عدالت تک پہنچی تو عمران خان کو اپنے موقف سے پیچھے ہٹنا پڑا تاہم عدالت نے ان کی بات کو سراہا اور ان پر فرد جرم عائید نہی کی اور کہا کہ جسٹس زیبا کی عدالت جاکر معاملہ ہینڈل کریں اس لیے آج عمران خا نے ایک بار پھر بڑے پن کا مظاہرہ کی اور عدالت پہنچ گئے
چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان وکیل کے ہمراہ ایڈیشنل سیشن جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے ، جہاں جا کر معلوم ہوا کہ خاتون جج زیبا چودھری کمرہ عدالت میں موجود نہیں ہیں وہ رخصت پر ہیں ، عمران خان نے ریڈر سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ نے جج صاحبہ کو بتانا ہے کہ عمران خان آیا تھا اور ان سے معذرت کرنا چاہتا ہوں اس دوران ان کے کسی ساتھی نے ان کی یہ ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی جس کے بعد ان کے حمائیتی ان کی تعریفیں کرنے لگے اور ان کے مخالفین نے ان کو بزدل ڈرپوک اور شکست خوردہ کہ دیا نوک جھونک کا یہ سلسلہ ابھی کئی روز چلے گا جس میں اب یو ٹیوبرز بھی اپنا اپنا حصہ ڈالیں گے ۔

Related posts

پنجاب میں 12جون کو قائم ہونے والے تمام الیکشن ٹریبونلزمعطل

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی ایک اور رکاوٹ دور

نو ٹو پلاسٹک ؛ ہمارا مقصد پنجاب کو پلاسٹک فری بنانا ہے؛مریم نواز