توہین عدالت کیس : الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو نااہل کروانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا الیکشن کمیشن کے ارکان نے ہائی کورٹ کے فیصلوں پر بھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شخص کی جانب سے تحریری جواب آنے کے بعد حکم امتناع نہیں دیا جا سکتا، لہٰذااستدعاکی جاتی ہے کہ حکم امتناع ختم کیا جائے-تاکہ پی تی ائی کے ان ارکان کے خلاف الیکشن کمیشن کا ناہلی اور دیگر قانونی کاروائیوں کا فیصلہ برقرار رہے

 

الیکشن کمیشن نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کیخلاف الیکشن توہین کی کارروائی آگے بڑھانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ پی ٹی آئی رہنماﺅں نے لاہور اور اسلام آباد ہائی کورٹ سے حکم امتناع لے رکھا ہے ، جو بلاجواز ہے الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے التماس کیا کہ کسی بھی شخص کی جانب سے تحریری جواب آنے کے بعد حکم امتناع نہیں دیا جا سکتا، لہٰذااستدعاکی جاتی ہے کہ حکم امتناع ختم کیا جائے۔تاکہ عمران کان اور ان کی پارٹی کے خلاف کارروائی کو آگے بڑھا یا جائے –

Related posts

عالیہ نیلم لاہور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس بن گئیں

فیصل واڈا اور مصطفیٰ کمال کے ساتھ پریس کانفرنس دکھانے والے چینلز بھی پھنس گئے

ملک ایجنسیوں کی مرضی پر چلے گا یا قانون کے مطابق ؛عدالت برہم