تونسہ میں خاتون کو گلے لگانا مریم نواز کے لیے شرمندگی کا باعث بن گیا

کل مریم نواز ایک بہت بڑے قافلے کے ساتھ جنوبی پنجاب کے علاقے تونسہ پہنچی تھیں جہاں انھوں نے وہاں پر موجود سیلاب زدگان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ، تصاویر بھی بنوائیں اور اپنی ڈی پی پر ڈال دیں مگر آج مریم اور مسلم لیگ ن کو اس وقت شدید جھٹکا لگا جب اسی خاتون کا ایک میڈیا گروپ نے انٹرویو لیا اور ان سے کل کی ملاقات کے بارے میں پوچھا جس پر وہ خاتون آپے سے باہر ہوگئیں اور مریم اور ان کی جماعت کو کھری کھری سنادیں

اس خاتون کا کہنا تھا کہ مریم نے اعلان کروایا تھا کہ آپ لوگ آؤ آپ کی مدد کی جائے گی مگر وہ خود سیلفیاں بنواکر نکل گئی اس خاتون نے مسلم لیگ ن کو برا بھلا بھی کہا اور بتایا کہ مریم نواز نے صرف اسی کو ساتھ لگا یا اور کسی بھی خاتون سے نہیں ملیں صرف چند منٹ ٹھہریں اور بنا کچھ دیے وہاں سے فوٹو شوٹ کرواکر رفوچکر ہوگئیں اس خاتون کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے گھر سیلاب میں بہ گئے ہیں ہم کئی گھنٹوں سے بھوکے پیاسے تھے اپنا کرایہ خرچ کرکے اس امید پر آئے تھے کہ ان کی جماعت ہماری مدد کرے گی مگر ایسا نہ ہوا

جب اینکر نے ان سے سوال کیا کہ مریم نے آپ کو گلے لگایا تو آپ کو خوشی تو ہوئی ہوگی اس پر اس دلبرداشتہ خاتون نے اس بات کی بھی سختی سے تردید کی اور مریم کے بارے میں مزید سخت فقرے کسے

اب حکومت میں شامل جماعتوں کو یہ دیکھنا ہوگا کہ اب دنیا بدل گئی ہے سوشل میڈیا نے گاؤں گاؤں شعور اور آگہی پھیلادی ہے اب باتوں سے نہیں علم سے ووٹ ملے گ ااور جو پارٹی کام نہیں کرے گئی الیکشن میں ان کے نمائیندوں کو ووٹ تو درکنار دھکے پڑیں گے اور ان کا اپنے حلقوں میں جانا ناممکن ہوجائے گا

Related posts

پاکستان نے یو اے ای میں طوفانی بارشوں کے باعث فضائی آپریشن معطل کر دیا

کے پی کے میں 30 اپریل تک طوفانی بارشوں کی پیشن گوئی

ایران میں تباہی مچانے والا بڑا سیلابی ریلا پاکستان پہنچ گیا