توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنادیا گیا ؛کپتان 5 سال کے لیے نااہل ہوگئے

آج سیشن کورٹ کی عدالت کے جج ہمایوں دلاور خان نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنادیا – اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں جرم ثابت ہونے پر تین سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی -جس کے بعد پولیس نے عمران خان کو زمان پارک سے گرفتار کرلیا –

 

 

عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کو فوری گرفتار کر نے کا حکم بھی جاری کیا تھا ، عدالت کا فیصلہ آتے ہی پولیس کی بھاری نفری عمران خان کی زمان پارک میں واقع رہائشگاہ پہنچی اور انہیں حراست میں لے لیا گیا۔تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عمران خان کو گرفتار کیئے جانے کی تصدیق کر دی ہے ۔عمران خان کو گرفتاری کے بعد اسلام آباد لے جایا جائے گا، جہاں ان کو جیل میں رکھنے کیلئے انتظامات شروع کردیئے گئے ہیں۔عمران خان نے اس موقع پر کوئی مزاحمت نہیں کی اور انہیں اب موٹر وے یا ائیرپورٹ سے اسلام آباد لے جایا جائے گا جہاں بتایا جارہا ہے کہ انہیں اڈیالہ جیل میں رکھا جائے گا –

Related posts

عمران خان نے آل پارٹیز کامفرنس میں شرکت کا اشارہ دے دیا

جو لابی اسرائیل سے بھی نہ ہوسکی وہ تحریک انصاف نے کردکھا ئی -عمران خان

پی ٹی آئی کا اگلا ہدف اقتصادی پابندیاں لگوانے کی قرارداد ہے ؛عرفان صدیقی