توشہ خانہ کیس میں پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت اور جج ہمایوں دلاور کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

پاکستان میں جو حالات اپریل سے بگڑنے شروع ہوئے تھے ان ان میں اس حد تک تلخی پیدا ہوگئی ہے کہ وکیل اور ججز عدالت میں الجھنے لگے ہیں -توشہ خانہ کیس میں وکیل شیر افضل مروت اور جج ہمایوں دلاور کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، جج ہمایوں دلاور نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سیشن کورٹ اسلام آباد میں توشہ خانہ فوجداری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،الیکشن کمیشن اور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے،پی ٹی آئی لیگل ٹیم نے درخواست کی کاپی عدالت میں جمع کرا دی ۔

 

 

بیرسٹر گوہر نے کہاکہ ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت کی کازلسٹ کینسل ہو گئی،استدعا ہے ہفتہ سماعت کیلئے مقرر کردیں، کل سارا دن ہائیکورٹ میں لگے گا۔

وکیل شیر افضل مروت اور جج ہمایوں دلاور کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا،جج ہمایوں دلاور نے ریمارکس دیئے کہ ہم آج آپ کی کوئی بات نہیں سن رہے کل دیکھا جائے گا، وکیل شیر افضل مروت نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ اس طرح نہیں کر سکتے، جج ہمایوں دلاور نے شیر افضل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ لگتا ہے آپ کو اسی مقصد کیلئے لایا گیا ہے، وکیل شیر افضل مروت نے جج سے مکالمہ میں کہا کہ میں اگر آپ کو کہوں کہ آپ کو کسی مقصد کیلئے عدالت میں لایا گیاہے،اس پر جج صاھب بھی غصے میں آگئے اور کہا کہ آپ کے رویے کی وجہ سے چیئرمین پی ٹی آئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتا ہوں۔کل انہیں خود آکر پیش ہونا پڑے گا -اس پر عمران خان کے دوسرے وکیل گوہر نے شیر افضل کو کندھے پر تھپکی دے کر کمرہ عدالت سے جانے کی ہدایت کی ،وکیل گوہر علی خان نے کہاکہ کل صبح 11بجے پیش ہو جائیں گے، جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔اب دیکھنا یہ ہے کہ کل عمران خان عدالت میں پیش ہوتے ہیں یا نہیں اس بحث کے بعد کل کا دن بہت اہمیت اختیار کرگیا ہے –

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم