ایڈیشنل سیشن جج نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔اس فیصلے سے تحریک انصاف میں سخت بے چینی پھیلی اور ٹویٹر پر اس فیصلے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا لوگوں کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کے پیچھے حکومتی دباؤ ہے -اسی بارے میں رانا ثنا اللہ کا بیان بھی سامنے آیا ہے جن کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بار بار پیش نہ ہونے پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے –
توشہ خانہ کیس میں محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا۔۔۔
ناقابل ضمانت وارنٹ جاری۔۔۔ pic.twitter.com/mI7ypt6fKZ— Waqas Amjad ( محترم ) (@waqas_amjaad) February 28, 2023
اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس میں ضمانت منظور۔۔۔۔
یہ وہی کیس ہے جس میں وارنٹ نکلے تھے۔۔۔ pic.twitter.com/9Prybj5ppf
— Waqas Amjad ( محترم ) (@waqas_amjaad) February 28, 2023
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ ایڈیشنل سینشن جج ظفر اقبال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ساڑھے تین بجے تک انتظار کیا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے ۔ کیس کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے وکیل اور عمران خان کے وکیل پیش ہوئے، معزز جج نے ریمارکس دیئے کہ کیا عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے جائیں گے تو ہی وہ عدالت آئیں گے ، عمران خان کے وکیل نے کہا کہ اگلی پیشی پی پیش ہو جائیں گے۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں ۔ تاہم اس فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں ضمانت 9 مارچ تک منظور کرلی ؛اس فیصلے پر عمران خان نے کھڑے ہو کر اسلام آباد کے جج کا شکریہ ادا کیا –