الیکشن کمیشن نے 3 روز کے بعد عمران خان کی نااہلی سے متعلق فیصلہ جاری کیا تو اس میں ایک بہت بڑی غلطی سامنے آگئی –
الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا،توشہ خانہ ریفرنس کیس کا تحریری فیصلہ 36 صفحات پر مشتمل ہے ،فیصلے پر چیف الیکشن کمشنر اورچاروںں ممبران کے دستخط ہیں ،توشہ خانہ ریفرنس کیس کا فیصلہ متفقہ ہے ۔
ایک نجی ٹی وی نے اس ضبر کے حوالے سے ایک خبر جاری ہے ٹی وی چینل کی خبر کے مطابق توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی سے متعلق الیکشن کمیشن کے تحریری فیصلے میں غلطی سامنے آگئی ، الیکشن کمیشن نے فیصلے میں عمران خان کا حلقہ این اے 95 کی جگہ این اے 5 لکھ دیا۔اگر یہ خبر درست ہوئی تو پی ٹی آئی کو ایک پلس پوائنٹ ملے گا اور عدلیہ کو اس فیصلے کے خلاف کوئی سٹے آرڈر جاری کرنے میں آسانی ہوگی – اور الیکشن کمیشن کو اسے ٍڈیفینڈ کرنا مشکل ہوجائے گا –