توشہ خانہ کیس ؛ عمران خان کی درخواست پر سماعت یکم جون تک ملتوی

لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں نااہل قرار دینے کی عمران خان کی درخواست پر سماعت یکم جون تک ملتوی کردی۔آج لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں نااہل قرار دینے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار نے کہاکہ عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں حقائق کے برعکس نااہل کیا گیا ،الیکشن کمیشن کو کسی رکن کو نااہل قرار دینے کا حق حاصل نہیں اس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے حوالے سے بھی بات ہوئی-جس پر جسٹس شاہد بلال حسن نے کہاکہ حیرت ہے اسلام آباد ہائیکورٹ درخواست پر فیصلہ کیوں نہیں کر رہی۔

 

 

الیکشن کمیشن کے وکیل شہزادشوکت بھی عدالت میں موجود تھے مگر ،عدالت نے شہزادشوکت کودلائل دینے سے روک دیا،عدالت نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے وکیل اپنی باری پر دلائل دیں ،لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت یکم جون تک ملتوی کردی ۔

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم