توشہ خانہ سماعت: عمران خان کے قافلے میں شامل متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

توشہ خانہ سماعت: عمران خان کے قافلے میں شامل متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

اسلام آباد: توشہ خانہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے قافلے میں کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عدالت میں پیشی کے لیے جارہے تھے کہ گاڑی الٹ گئی۔ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے قافلے میں شامل پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے شوکت عباس بھٹی کی گاڑی کے الٹنے سے کئی دیگر گاڑیاں بھی آپس میں ٹکرا گئیں۔

اس سے قبل سابق وزیراعظم عمران خان توشہ خانہ کیس سے متعلق کیس میں اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں پیشی کے لیے اسلام آباد روانہ ہوئے تھے۔

پی ٹی آئی رہنما کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (اے ڈی ایس جے) ظفر اقبال کی عدالت میں پیش ہونا ہے۔

سیکیورٹی خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسلام آباد کے چیف کمشنر نورالامین مینگل نے سماعت ایف ایٹ کورٹ کمپلیکس سے جی 11 کے جوڈیشل کمپلیکس میں منتقل کردی۔

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی