تندور پر روٹیاں لگانے والا دن رات پڑھائی کرکےگورنمنٹ کالج پروفیسر بن گیا : 5 گولڈ میڈل بھی جیت لیے

کل شہباز شریف لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریب میں گئے تو وہاں انہیں بتایا گیا کہ یہاں ایک پروفیسر ایسے ہیں جو اپنی تعلیم کے دوران تندور پر روٹیاں لگاتے رہے اور پھر بی اے کے امتحان میں کمال کارکردگی کی بدولت 5 گولڈ میڈل جیت گئے -جس پر شہباز شریف نے انہیں گلے لگا کر مبارکباد دی –

 

ایک وقت وہ تھا جب محسن نامی یہ نوجوان پڑھائی کا خرچ پورا کرنے کے لیے تندور پر روٹیاں لگا یتا اور رات کو پڑھائی کرتا ، اور اتنی پڑھائی کی کہ جب بی اے کا امتحان دیا تو 800 میں سے 688 نمبر لے کر ریکارڈ بنایا اور پنجاب یونیورسٹی نے 5 گولڈ میڈلز دیئے۔ محسن کو اس وقت کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے 10 لاکھ روپے کا انعام دیا تھا ۔

تعلیم جاری رکھی اور پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے انگلش کیا، آج لاہور کے ایم اے او کالج میں لیکچرار ہیں۔ گزشتہ روز لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف نے لیکچرار محسن کو بلا کر کہا کہ مجھے آپ جیسے نوجوانوں پر فخر ہے، اسی جذبے سے مزید آگے بڑھیں، آپ کو ترقی کرتے دیکھنا چاہتا ہوں۔

Related posts

لاہور سمیت پنجاب بھر میں میٹرک کے نتائج کا اعلان

اسلام آباد کے بچوں پر سکول میں بستے لانے پر پابندی

سی ڈی اے کا قابل طلبہ کو ماہانہ 40 ہزار روپے دینے کا اعلان