پولیس نے منگل کے روزدہاڑی پر کام کرنے والے مزدور
کو اپنے بھائی کی مدد سے اپنے مالک کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا۔
گرفتاری ڈسٹرکٹ سنٹرل پولیس کے انویسٹی گیشن ونگ اور سٹیزن پولیس رابطہ کمیٹی نے کی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ 8 ستمبر کو گبول ٹاؤن پولیس حدود میں شاہ نور ولد بشیر کی لاش ملی تھی
جس کے گلے پر کٹ لگا ہوا تھا۔

منگل کے روز پولیس نے سی پی ایل سی کی مدد سے ایک ملزم کو گرفتار کیا
جس کی نشاندہی پر اس کے ایک بھائی رمضان کو بھی پکڑ لیا گیا
مرکزی ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنے بھائی کی مدد سے متاثرہ شخس کا کا گلا کاٹا۔
رمضان نے پولیس کو بتایا کہ وہ اور اس کا بھائی مزدور کے طور پر کام کرتے ہیں

، اور جب انہوں نے ان سے اپنی روزانہ کی تنخواہ بڑھانے کے لیے کہا تو اس نے ایسا نہیں کیا۔
اس پر ، رمضان نے کہا ، انہوں نے اسے چاقو سے وار کیا
، ۔اور پھر لاش کو نامعلوم مقام پر پھینک کر فرار ہوگئے تاہم پولیس کا ان پر شک گزرا
کیونکہ وہ دوران تفتیش اپنے بیانات بدلتے رہے جس پر اس سے مزید تفتیتیش کی گئی تو ملزم نے اپنے جرم کا اقرار کرلیا