اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے جنرل سیکریٹری اور سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ چونکہ وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہیں چند ماہ قبل بڑھائی گئی تھیں، اس لیے موجودہ حکومت انہیں دوبارہ نہیں بڑھا رہی۔
انہوں نے ٹویٹر پر جا کر واضح کیا کہ کوئی یو ٹرن نہیں ہے، تنخواہوں کے معاملے پر اگلے بجٹ میں غور کیا جائے گا۔