تمام جماعتوں کو لیول پلئنگ فیلڈ مل گیا ؛کھل کر کیمپین کریں ؛الیکشن کمیشن

آج الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ آج سے الیکشن تک تمام جماعت کو فری ہینڈ دیا جائے گا -آج سے تمام جماعتوں کو اجازت ہے کہ وہ جیسے چاہیں پرامن طریقے سے کیمپین کریں -الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے کی تفصیلی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔چیف الیکشن کمشنر نے رپورٹ میں بتایا کہ کمیشن نے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو سخت ہدایات جاری کیں، عام انتخابات کے نتائج قانون کے مطابق رات ایک بجے تک دیں گے، آر ٹی ایس کے بجائے ای ایم ایس کا استعمال شفاف انتخابات کرانا ہے۔الیکشن کمیشن آئین کے مطابق اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کر رہا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کردی ہے۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادی ہے، الیکشن کمیشن نے سب کو برابر مواقعے کی فراہمی کیلئے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو سخت ہدایات جاری کی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ قانون کے مطابق عام انتخابات کے نتائج رات 1 بجے تک دیں گے اور اس بار آر ٹی ایس کی بجائے ای ایم ایس سسٹم استعمال کیا جائے گا جس کا مقصد شفاف انتخابات کا انعقاد ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن آئین کے مطابق اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کر رہا ہے اور انتخابات بروقت کرانے کیلئے ہماری تیاریاں مکمل ہیں، پرامن اور شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی بنیادی ذمہ داری ہےْ۔ اب دیکھتے ہیں کہ ان کا یہ وعدہ پورا ہوتا ہے یا پولیس اپنے روائتی چھاپے جاری رکھتی ہے -اب دیکھنا یہ ہے کہ تحریک انصاف کے بینر اور پوسٹر جگہ جگہ لگانے کی اجازت دی جاتی ہے یا یہ بیان صرف زبانی جمع خرچ ہی رہے گا –

Related posts

عطا تارڑ اور الیکشن کمیشن کو 22 جولائی تک اوریجنل فارم جمع کروانے کا حکم

ضمنی الیکشن میں جے یو آئی تحریک انصاف کو سپورٹ کرے گی؛فواد چوہدری

الیکشن کمیشن سے بھی مخصوص نشستیں معطل کر نے کا نوٹیفکیشن جاری