مختلف میڈیا چینلز نے خبر بریک کی کہ امریکہ میں تعینات ہونے والے سابق بیروکریٹ پاکستان کے ممکنہ وزیراعظم بنیں گے -تمام جماعتوں نے نگران وزیرعظم کیلئے سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی کے نام پر اتفاق کرلیا –
یہ بھی اطلاع ہے کہ سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی آج ہی شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، اس سے پہلے ایک بھی ان کی پاکستان کی اہم شخصیات سے اہم ملاقات دو ڈھائی ہفتے پہلے ہو چکی تھی اور انہیں ان ہی کی جانب سے گرین سگنل مل چکا تھا کہ آپ ہی نگران وزیراعظم کا منصب سنبھالیں گے -۔ اب یہ بھی خبریں آرہی ہیں کہ نگران وزیراعظم کا منصب سنبھالنے والے سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے،جلیل عباس جیلانی کچھ دیر بعد وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کریں گے۔جس کے بعد ان کے بطور نگران وزیراعظم نام کا اعلان کردیا جائے گا -تاہم حکومت کی جانب سے ایسی کسی کبر کی تاحال تصدیق نہیں ہوئی –
تمام جماعتوں نے نگران وزیرعظم کیلئے سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی کے نام پر اتفاق کرلیا
28