تعلیمی ادارے 8 جون سے 18 اگست تک بند ہو نے کا امکان

اگرچہ پاکستان میں اپریل کا مہینہ درجہ حرارت کے اعتبار سے بہترین گزرا مگر مئی اور جون میں قیامت خیز گرمی پڑنے کا امکان ہے اسی لیے اس سال بھی جون کے پہلے ہفتے سے دسمبر کے وسط تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ متوقع ہے -موسم گرما کی شدت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق اس بار موسم گرما میں ریکارڈ گرمی پڑنے کا امکان ہے اور مئی 2024ء میں ہی پنجاب میں درجہ حرارت 42سے 43ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔ جو 45 ڈگری کو بھی کراس کرسکتا ہے
ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق گزشتہ سال کی طرح امسال بھی سکولوں کو 2ماہ سے زائد چھٹیاں ہوں گی۔ اس بار گرمیوں کی چھٹیاں 8جون (بروز ہفتہ) سے شروع ہونے کا امکان ہے اور سکول دوبارہ 19اگست (بروز پیر) کو کھلیں گے۔محکمہ تعلیم کی طرف سے آئندہ ماہ کے آخر میں اس حوالے سے حتمی نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

Related posts

لاہور سمیت پنجاب بھر میں میٹرک کے نتائج کا اعلان

اسلام آباد کے بچوں پر سکول میں بستے لانے پر پابندی

سی ڈی اے کا قابل طلبہ کو ماہانہ 40 ہزار روپے دینے کا اعلان