ترک فلم (عائلہ دی ڈوٹر آف وار ) سینما گھروں میں دکھانے کی تیاری مکمل

ترکی کے ٹیلی ویژن سیریلز کے پاکستان میں دھوم مچانے کے بعد، ترک فلمیں پاکستانی سینما گھروں میں بھی ریلیز ہونے والی ہیں، جن میں عائلہ: دی ڈوٹر آف وار، جو 11 فروری کو ریلیز ہو رہی ہے۔ اس کے بعد کئی اور دیگر ترک فلمیں بھی سینما گھروں کی زینت بنیں گی ۔

ڈسٹری بیوشن کلب کے ایگزیکٹیو منیجر شیخ عابد رشید نے کہا ہے کہ عائلہ کو صرف پاکستانی شائقین کے لیے اردو میں ڈب کیا گیا ہے اور یہ ایک خوبصورت لڑکی کے گرد گھومتی ہے، جو ایک ترک فوجی کو میدان جنگ میں مل جاتی ہے۔ “عائلہ کو اسکریننگ کے لیے سنسرشپ سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔ اس کی تشہیری مہم بھی شروع کر دی گئی ہے۔ یہ پاکستانی شائقین کو ترک سینما سے جوڑے گا اور اس کی نمائش سے پاکستان اور ترکی کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

ترک فلموں کو پہلے ہی اپنی معیاری پروڈکشن اور اچھوتے خیالات کی بدولت پوری دنیا بھر کے سینما گھروں میں اپنی جگہ بنالی ہے۔ عائلہ نے اپنی جذباتی کہانی اور اس میں شامل اداکاروں کی مثالی پرفارمنس کی وجہ سے بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔

فلم کی کہانی ایک پاک دوستی کے رشتے کے گرد گھومتی ہے جس میں 2 ممالک کے لوگ ایک دوسرے کی زندگی کا لازمی جزو بن جاتے ہیں اس فلم میں ترکی نے ایک بریگیڈ جنوبی کوریا بھیجی جس کے نتیجے میں اس کا ایک سپاہی سارجنٹ سلیمان ایک بہت ہی کم سن چھوٹی بچی سے دوستی کرتا ہے جس کی ماں اور باپ میدان جنگ میں مارے گئے ہیں۔ موت کے قریب برف میں منجمد، لڑکی کو سلیمان نامی فوجی جوان نے بچایا، جو اس کا نام عائلہ رکھتا ہے کیونکہ وہ اسے چاند کی روشنی میں پاتا ہے۔ دونوں کے درمیان زبان کی رکاوٹ کے باوجود دوستی بن جاتی ہے سلمان باپ کی چرح 14 ماہ اس بچی عائلہ کی دیکھ بھال کرتا ہے اور جب سلیمان کو گھر واپس جانا پڑتا ہے تو وہجزباتی مناظر دیکھنے والوں کے دل جیت لیتے ہیں کیونکہ بچی کے ساتھ ساتھ فوجی جوان کی ہمت بھی جدائی کے صدمے کو برداشت نہیں کرپاتی اور وہ دونوں ٹوٹ جاتے ہیں۔

Related posts

سلمان خان نےکس اداکارہ کے انکار کے بعد کبھی شادی نہیں کی ؟

معرف پاکستانی اداکار فواد خان کی 8 سال بعد بالی ووڈ فلم میں واپسی

اداکارہ سنگیتا کو بھی 60 ہزارر وپے کا بل آ گیا ؛20 ہزار بل ؛40 ہزار ٹیکس